ETV Bharat / state

اردو یونیورسٹی میں داخلے کی آخری تاریخ بدھ کو - پوسٹ گریجویٹ پروگرام

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر مختلف کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر جبکہ جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 7:53 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مختلف کورسز کے لیے میرٹ کی بنیاد پر درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر منگل، جبکہ جز وقتی کورسز کے لیے آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ( ایم اے اردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) - جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی، طبیعات، کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم، زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔

اس دوران نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب ایسے امیدواروں جنہوں نے داخلے کے لیے مختلف زمروں کے تحت درخواست دی ہے کو اپنا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی تاریخ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔

ایم اے لینگویجز جس میں کامیاب طلبہ کو خصوصی طور پر فیس بک اور دیگر بین الاقوامی کمپنیوں میں مواقع ملے ہیں، کے علاوہ ٹی وی اور اخبار میں کام کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایم اے (ایم سی جے)، سماجی خدمت کے خواہشمندوں کے لیے ایم ایس ڈبلیو اور پیرا میڈیکل کورسز میں میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کورسز اور انڈر گریجویٹ میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام جیسے کورسز دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.