ETV Bharat / state

Telangana Assemby Election راہل گاندھی کا پی ایم مودی، کے سی آر اور اویسی پر حملہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چناوی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہی سے سب سے زیادہ بدعنوانی ہوتی ہے اور کے سی آر کو عوام سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ Rahul Gandhi Rallies in Telangana,TELANGANA Assembly Election 2023, Assembly Election 2023, Rahul Gandhi in Telangana

Rahul Gandhi Rallies in Telangana
Rahul Gandhi Rallies in Telangana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 2:07 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے پیش نظر کانگریس کی ریلیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں راہل گاندھی کی آج دو ریلیاں ہیں۔ بھوپال پلی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے پی ایم مودی، سی ایم کے سی آر اور اویسی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر انتخابات ہارنے والے ہیں۔ یہاں لڑائی راجا اور پرجا کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ یہاں عوامی حکمرانی چاہتے تھے لیکن یہاں صرف ایک خاندان کا راج ہے۔

  • #WATCH | "The whole control of Telangana state is in the hands of one family and corruption is highest in the state in the country...Look at BJP-BRS-AIMIM, these three parties attack the Congress party," says Congress MP Rahul Gandhi during 'Vijayabheri Yatra' in Telangana's… pic.twitter.com/49kCSvV0js

    — ANI (@ANI) October 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | "Caste census will act as an x-ray for the nation. When I speak on caste census, neither the PM nor the Telangana CM say anything", says Congress MP Rahul Gandhi in Bhupalpally of Telangana. pic.twitter.com/iRrm59f4i8

  • #WATCH | BRS MLC K Kavitha says, "Congress leader Rahul Gandhi is visiting Telangana, he accused the Telangana government of corruption of Rs 1 lakh crore in a couple of projects...The scriptwriters are misguiding him...Rahul Gandhi does not need to worry about the people of… pic.twitter.com/4zsMoY5eAD

بھوپال پلی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ تلنگانہ میں ملک میں سب سے زیادہ بدعنوانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی، بی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم کی ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت ہے۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل نے کہا کہ سی بی آئی یا ای ڈی ان کے پیچھے کیوں نہیں ہے۔ ان دنوں ای ڈی کو لے کر سیاست کافی گرم ہوتی جارہی ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جان بوجھ کر اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں، تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے قبل، تلنگانہ میں کانگریس یونٹ نے 'X' پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا، 'راہل پارٹی کی طرف سے منعقد تین روزہ 'وجے بھیری یاترا' میں حصہ لیں گے، جو بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ اس دوران راہل کریم نگر کے 'ہاؤسنگ بورڈ سرکل' سے راجیو چوک تک 'پد یاترا' بھی کریں گے اور جہاں وہ شام کو ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو مُلوگو میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کی تھی اور حکمراں بی آر ایس اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ دونوں کے درمیان 'خفیہ گٹھ جوڑ' ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ بی آر ایس تلنگانہ انتخابات جیتے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی، بی آر ایس اور اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کانگریس کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور اڈانی گروپ پر راہل کا وزیر اعظم سے سوال

کانگریس لیڈر کے ریمارکس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ جیسا کہ پیشین گوئی کی گئی تھی، راہل گاندھی کی 'بی ٹیم مہم' شروع ہوگئی ہے اورانھوں نے پوچھا کہ انہوں نے اپنی امیٹھی لوک سبھا سیٹ بی جے پی کو کیوں تحفے میں دی ہے۔ اویسی نے کل رات 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا، پیشین گوئی کے مطابق راہل بابا کی 'بی ٹیم' کا رونا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنی امیٹھی لوک سبھا سیٹ بی جے پی کو تحفہ میں کیوں دی؟ اگر یہاں بی ٹیم ہے تو بی جے پی تلنگانہ میں اتنی کمزور کیوں ہے؟ بابا کو 'محفوظ نشست' تلاش کرنے کے لیے وائناڈ کیوں جانا پڑا؟ انہوں نے کہا، 'میری رائل اینفیلڈ موٹرسائیکل میں اس سے زیادہ سیٹیں ہیں جتنی بی جے پی-کانگریس مل کر تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جیتیں گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.