ETV Bharat / state

تلنگانہ: ایڈیشنل ایس پی کی کورونا سے موت - تلنگانہ کی خبریں

کریم نگر ٹاون کے ساورنا اسٹریٹ کے رہنے والے دکشنامورتی نے 1989میں سب انسپکٹر کے طورپر پولیس میں خدمات کا آغاز کیا تھا۔

تلنگانہ: ایڈیشنل ایس پی کی کورونا سے موت

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:04 PM IST

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی کی کوویڈ19سے موت ہوگئی۔دکشنا مورتی گزشتہ چند دنوں سے کریم نگر کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔انہوں نے آج آخری سانس لی۔ مذکورہ پولیس اہلکار سانس لینے میں دشواری محسوس کررہے تھے۔پولیس عہدیدار نے حال ہی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وہ کورونا سے متاثر ہوگئے جس کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

کریم نگر ٹاون کے ساورنا اسٹریٹ کے رہنے والے دکشنامورتی نے 1989میں سب انسپکٹر کے طورپر پولیس میں خدمات کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اضلاع ورنگل اور کھمم میں بھی ایس آئی، سی آئی اور ڈی ایس پی کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:انویتا کے مکمل علاج کی وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.