ETV Bharat / state

اداکارہ وجے شانتی تلنگانہ میں کانگریس کی چیف کنوینر مقرر

author img

By ANI

Published : Nov 18, 2023, 10:30 AM IST

Updated : Nov 18, 2023, 11:05 AM IST

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی رہنماؤں کا ایک پارٹی سے دوسری پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا بھی دور جاری ہے۔

Assembly Elections in Telangana
Assembly Elections in Telangana

نئی دہلی: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں پندرہ دن سے بھی کم وقت باقی رہ گئے ہیں۔ اسی دوران کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو اداکارہ سے سیاستداں بنی لوک سبھا کی سابق رکن وجے شانتی کو تلنگانہ انتخابی کمیٹی کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔ وجئے شانتی ایک دن پہلے ہی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ "کانگریس صدر کھرگے نے وجے شانتی کو تلنگانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات 2023 کے لئے تلنگانہ انتخابی کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کی تجویز کو فوری طور پر منظور کر لیا ہے"۔ وجے شانتی نے اسی ہفتے کے شروع میں بی جے پی کو چھوڑ کر جمعہ کو تلنگانہ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ 2020 میں بی جے پی میں شامل ہونے والی اداکارہ وجے شانتی نے دو روز قبل اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے درمیان کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی موجودگی میں پارٹی میں واپسی کی تھی۔ وہ بھارت راشٹر سمیتی کی لوک سبھا رکن رہ چکی ہیں۔

کھرگے نے سمرسمہا ریڈی، پشپلیلا، مالو روی، ایم کودنڈا ریڈی، ویم نریندر ریڈی، ایراوتی انیل، راملو نائک، پٹلا ناگیشور راؤ، عبیداللہ کوٹھوال، رمیش مدیراج، پاریجتا ریڈی، سدیشور، رام مورتی نائک، علی بن ابراہیم ماسکا اور دیپتی جان کو بھی کنوینر کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے جمعہ کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور بھی جاری کیا۔ جس میں ریاست کی عوام سے مختلف وعدے کیے گئے ہیں۔

  • VIDEO | Former MP Vijayashanthi who resigned from the BJP joined the Congress earlier today ahead of the Telangana assembly polls. pic.twitter.com/zug7AZpzqt

    — Press Trust of India (@PTI_News) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے انتخابی منشور جاری کیا

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس، بی جے پی اور کانگریس کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ تینوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی حکمراں پارٹی بی آر ایس پر بدعنوانی اور غلط حکمرانی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

Last Updated : Nov 18, 2023, 11:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.