حیدرآباد: طلبہ تنظیم اے بی وی پی نے شہر حیدرآباد کے اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے دفتر کے ساتھ ساتھ ریاست کے مختلف اضلاع میں دھرنا دیا۔ ان احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی کالجس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت، اجازت کے بغیر چلائے جانے والے کالجس کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ ABVP sit in outside State Council of Educational Research and Training office in Hyderabad
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر رینکس کا اعلان کرنے والے کالجس کی مسلمہ حیثیت کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی زائد فیس کی وصولی پر بھی روک لگانے پر احتجاجیوں نے زور دیا اور فیس کو باقاعدہ بنانے کے لیے قانون پر عمل کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کارپوریٹ کالجس کے ہاسٹلس میں طلبہ کی خودکشی کے واقعات کو روکنے کے لیے برسر خدمت ججس کے ذریعہ جانچ کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔