ETV Bharat / state

ابو فیصل متنازعہ ویڈیو پوسٹ کرنےکے الزام میں گرفتار - تلنگانہ کی خبریں

حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے اس شخص کوگرفتار کرتے ہوئے کہا کہ ابو فیصل نےایک کمیونٹی کو ذلیل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

ابو فیصل متنازعہ ویڈیو پوسٹ کرنےکے الزام میں گرفتار

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:07 PM IST

حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے ابو فیصل نامی شخص کو گرفتار کیا۔

مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ اس نےکوویڈ کے ابتدائی دور میں ایک طبقے کے خلاف بولنے اور ذلت کرنےکے لئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ دبئی سے حیدرآباد آنےوالے اس شخص کو پولیس نے شمش آباد ایئرپورٹ پر تحویل میں لیکر ریمانڈ میں بھیج دیا۔

حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے مذکورہ شخص کوگرفتار کرتے ہوئے کہا کہ اس نےایک کمیونٹی کو ذلیل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

حیدرآباد کے چندرائن گٹہ سے تعلق رکھنے والے فیصل عرف لطیف محمدکے خلاف پولیس نے بہت پہلے کیس درج کیا تھا۔تب سے وہ دبئی میں روپوش ہے۔

پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کی تھی جس پر اس کے دبئی سے آنے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس نے آج شمش آباد ایئرپورٹ پر اسے گرفتار کرلیا اور ریمانڈ میں بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.