بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل کالج (این آئی ایم ایس) نمس کے احاطے میں پائپ کے ذریعے درخت کے نیچے بیٹھے ایک مریض کو کھانا کھلانے والی خاتون کی تصویر خوب وائرل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ حیدرآباد کے نمس ہسپتال کے احاطے میں پیش آیا، جہاں شدید بیماری اور غربت کی وجہ سے سستے علاج کے لیے مریض حیدرآباد کے نمس ہسپتال گیا تھا، جبکہ یہ مریض ضلع خامم کا رہنے والا تھا۔
ڈاکٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر کسی ایمرجنسی معائنہ کے مریض کو واپس بھیج دیا۔ جس کے بعد وہ مریض ایک درخت کے نیچے بے بس بیٹھا تھا اور کھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس بے بسی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے ڈاکٹرز کی غفلت اور تساہلی صاف نظر آتی ہے۔
وہیں دوسری جانب اس کے جواب میں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو جنرل او پی ڈی میں دکھانے کے لیے بھیجا گیا تھا اس وقت اس کی حالت سنگین نہیں تھی۔