ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی کے روبرو ایک شخص نے خود کو آگ لگالی

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:21 PM IST

تلنگانہ اسمبلی کے روبرو ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی لیکن پولیس کی بر وقت چوکسی کے باعث اسے بچالیا گیا۔

تلنگانہ اسمبلی کے روبرو ایک شخص نے خود کو آگ لگالی
تلنگانہ اسمبلی کے روبرو ایک شخص نے خود کو آگ لگالی

تفصیلات کے مطابق معاشی بحران کا شکار ایک شخص ریاستی اسمبلی کے سامنے پہنچ کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی اور جئے تلنگانہ جئے کے سی آر کے نعرے لگانے لگا۔ مقام پر موجود پولیس اہلکار نے فوری حرکت میں آتے ہوئے آگ بجھا دی اور اسے اسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔

اس سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ ضلع محبوب نگر کے کڈئیل موضع کا رہائشی ہے اور تلنگانہ آنے کے بعد اسے انصاف نہیں ملا جس کی وجہ سے شدید پریشان ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حلاکنہ تلنگانہ حکومت نے غریب عوام کےلئے متعدد فلاحی اسکیم کا آغاز کیا ہے اس کے باوجود اس طرح کے واقعات کا پیش آنا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے۔ گزشتہ اسمبلی سیشن کے دوران بھی ایک بے روزگار نوجوان نے کے سی آر کی گاڑیوں کے قافلے کے روبرو آکر تلنگانہ کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹی آر ایس کی کارکردگی میں روزگار کی فراہمی کو نظر انداز کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.