ETV Bharat / state

ایک شخص نے بیوی کا قتل کرکے خودکشی کرلی - ایک شخص نے پیرول پر رہائی

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں گزشتہ شب پیش آیا ہے۔

ایک شخص نے بیوی کا قتل کرکے خودکشی کرلی
ایک شخص نے بیوی کا قتل کرکے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 1:49 PM IST

قتل کے معاملہ میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے ایک شخص نے پیرول پر رہائی کے بعد بیوی کا قتل کردیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔

پولیس نے بتایا کہ 33سالہ شخص جس کی شناخت شنکر کے طورپر کی گئی ہے،سنگاریڈی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ اس نے پیرول پر رہائی کے بعد نارائن ریڈی کالونی میں اپنی بیوی 30سالہ ساوتری کا قتل کردیا اور پھر بعد ازاں خودکشی کرلی۔

پولیس نے کہا کہ اس کو 2017میں سنگاریڈی کورٹ نے قتل کی واردات کے سلسلہ میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یہ قتل کی واردات2013میں ہوئی تھی۔وہ حال ہی میں پیرول پر رہا ہوا تھا۔بیوی کے قتل کے پس پردہ وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.