ETV Bharat / state

آندھراپردیش: ماں کی لاش کے ساتھ بیٹے نے 5 دن گزارے - آندھراپردیش کے ضلع گوداوری

آندھرا پردیش کے ضلع گوداوری میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنا آیا ہے جس میں ایک بیٹے نے گھر میں اپنی ماں کی لاش کے ساتھ پانچ دن گزارے اور کسی کو گھر میں داخل ہونے نہیں دیا۔

A man has spent time with his mother's dead body for 5 days in west Godavari
آندھراپردیش: ماں کی لاش کے ساتھ بیٹے نے 5 دن گذارے
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:36 PM IST

ضلع گوداوری کے جنگاریڈی گوڑم میں ماں کے انتقال کے بعد بیٹے نے ماں کی لاش کو اپنے گھر میں ہی رکھا اور خاندان کے دیگر ارکان کو آخری رسومات ادا کرنے سے روک رہا تھا۔ بالآخر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے میونسپل عملے کی مدد سے لاش کو منتقل کیا اور خاندان کے دیگر ارکان نے خاتون کی آخری رسومات ادا کیں۔

آندھراپردیش: ماں کی لاش کے ساتھ بیٹے نے 5 دن گذارے

اطلاعات کے مطابق 79 برس کی منجولا دیوی جنگاریڈی گوڑم کے ایک اپارٹمنٹ میں اپنے بیٹے رویندر پھانی کے ساتھ رہا کرتی تھی جبکہ ان کے بیٹے کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ منجولا دیوی کا 5 روز قبل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ریویندر، آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے لاش کو گھر میں رکھا ہوا تھا اور مقامی لوگوں کو بھی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا جبکہ علاقہ میں بدبو پھیل گئی تھی۔

بالآخر لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق رویندر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جبکہ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کی بہن کا انتقال ہوا تھا اور اس وقت بھی رویندر نے اس طرح کا رویہ اختیار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.