تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے کلکٹر ای سری دھر نے کہا ہے کہ 'ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شہری کی موت ہوگئی ہے۔ جو شہر حیدرآبادکے گاندھی اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر تھا'۔
گاندھی اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
کلکٹر نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 'لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد حیدرآباد سے یہ 60 سالہ معمر شخص ضلع کے اپنے آبائی گاوں مری پلی واپس ہوا تھا۔ وہ ذیابیطس کا شکار تھا اور ایک عرصہ سے صحت کے مسائل سے دوچار تھا'۔
گذشتہ ہفتہ کو علاج کے لئے حیدرآباد واپس ہوا تھا، جہاں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا۔ اس کو علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ اس شخص سے رابطہ کرنے والے ساتھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو پہلے ہی الگ تھلگ کردیاگیا ہے۔