ETV Bharat / state

حیدرآباد: سیلار کے پانی میں گرنے سے ایک شخص کی موت

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی مدد سے پولیس نےلاش نکالی۔

حیدرآباد:سیلار کے پانی میں گرنے سے ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 1:39 PM IST

بارش کے پانی میں پھسل کر گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے مشیرآباد میں پیش آیا۔

اس شخص کی لاش جمعہ کی شب میشرآباد کے ایک کامپلکس کے سیلار سے نکالی گئی۔

پولیس کے مطابق بی راج کمار جو تلنگانہ ہائی کورٹ میں کام کرتا تھا۔ بعض اشیا کی خریداری کے لئے سوپر مارکٹ گیا ہوا تھا اس دوران بارش شروع ہوگئی۔جب بارش رکی تو راج کمارسیلار میں گیا جو بارش کے پانی کی وجہ سے جزوی طور پر بھرا ہوا تھا،راج کمار پھسلنے کی وجہ سے بارش کے پانی میں گر گیا۔

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی مدد سے پولیس نے سیلار سے اس کی لاش نکالی اور پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش کے ایمسیٹ نتائج جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.