ETV Bharat / state

INOVATION: بغیر ڈٹرجنٹ اور پانی کے 80 سیکنڈ میں کپڑے دھونے والی انوکھی مشین - This washing machine is designed with modern technology

واشنگ مشین کے آنے سے کپڑے دھونا آسان ہوگیا ہے، لیکن ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی کی کھپت بڑھ گئی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ڈٹرجنٹ پاؤڈر کے بغیر کپڑے دھونا بہتر نہیں ہوگا؟ چنڈی گڑھ کی انکور سنستھا نے '80 واش' نام کی ایک ایسی واشنگ مشین تیار کی ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ڈٹرجنٹ کا استعمال کیے بغیر صرف ایک کپ پانی سے کپڑے دھوتی ہے۔

بغیر ڈٹرجنٹ اور پانی کے 80 سیکنڈ میں کپڑے دھونے والی انوکھی مشین

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 10:03 PM IST

حیدرآباد: واشنگ مشین چاہے کتنی ہی جدید کیوں نہ ہو، کپڑے دھونے کے لیے پانی خرچ ہوتا ہی ہے۔ واشنگ مشین سے نکلا ڈٹرجنٹ والا پانی بے کار ہو جاتا ہے۔ جو ماحول کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ لیکن '80 واش' واشنگ مشین ایسے تمام مسائل کا بہترین حل فراہم کرتی ہے۔

یہ مشین صرف ایک کپ پانی میں پانچ کپڑے دھوتی ہے۔ وہ بھی بغیر ڈٹرجنٹ کے صرف 80 سیکنڈ میں۔ ہاں اگر کپڑا زیادہ گندہ ہے تو تھوڑا وقت اور لگ سکتا ہے۔ 80 واش مشین کا آغاز روبل گپتا، نتن کمار سلوجا اور ورندر سنگھ نے کیا ہے۔ جدید ٹکنالوجی کے ساتھ تیار کی گئی یہ واشنگ مشین ایک طرف پانی کی بچت کرتی ہے تو دوسری طرف واشنگ پاؤڈر کی۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے بیک وقت میں دو مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

واشنگ مشین کی یہ نئی قسم بھاپ کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ کم ریڈیو فریکوئنسی مائکروویب ٹیکنالوجی کی مدد سے بیکٹیریا کو مارتی ہے۔ یہ نہ صرف کپڑے بلکہ دھات کی بنی چیزیں اور پی پی ای کٹس بھی صاف کرسکتے ہیں۔ کمرے کی درجہ حرارت پر پیدا ہونے والی خشک بھاپ کی مدد سے یہ کپڑوں سے دھول، مٹی اور رنگ کے داغ کو دور کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

جانکاری کے مطابق پنجاب کے چتکارا یونیورسٹی کے انکیوبیشن سینٹر میں اس واشنگ مشین کا خاکہ تیار کیا گیا تھا۔ روبل گپتا 2017 میں بی ٹیک کر رہی تھیں جب انہیں اس مشین کا خیال آیا تو انہوں نے چتکارا یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ انوویشن نیٹ ورک کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نتن اور وریندر سے ملاقات کی۔ نتن اور وریندر کئی نئے پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں۔

ابتدائی طور پر 80 واش کی ٹیم نے ہسپتالوں کے لیے الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد سے کام کرنے والی سٹرلائزیشن مشین بنانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ماہرین سے بحث کے بعد واشنگ مشین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مشین بیکٹیریا کو مار سکتی ہے لیکن اس سے گندگی نہیں نکلتی۔ چنانچہ انہوں نے بھاپ کی تکنیک آزمائی اور اس میں انہیں کامیابی ملی۔

80 واش مشین کو زیادہ بجلی کی درکار ہوتی ہے۔ یہ گندگی، داغ، بدبو اور جراثیم کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 80 Wash ٹیم اگلے سال اسے بین الاقوامی سطح پر پیٹنٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.