تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں شدید بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے دوران کل شب کنچن پلی گاؤں میں ایک مکان کی دیوار گر گئی جس کے نتیجہ میں یادما نامی خاتون اور اس کے دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ یادما کے شوہر نرسمہا معمولی زخمی ہوئے۔ ماں اور بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ House Wall Collapsed in Nalgonda
واضح رہے کہ تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی تالابیں، جھیل لبریز ہوگئی اور آبپاشی پراجکٹس میں پانی کے بہاؤ میں تیزی پیدا ہوگئی۔ ضلع نرمل کے کڈم پراجکٹ میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جس پر عہدیداروں نے 9 گیٹس کھول کر پانی چھوڑ دیا ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے وٹی واگو پراجکٹ کے تین گیٹس کھول کر پانی جاری کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی گڈنا پراجکٹ کے چار گیٹ کھول کر پانی جاری کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر پراجکٹس میں بھی پانی تیزی سے جمع ہورہا ہے ۔ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مزید کئی پراجکٹس کے گیٹس کھول کر پانی چھوڑنا پڑے گا۔
یو این آئی