ETV Bharat / state

تلنگانہ: سڑک حادثے میں لڑکی ہلاک، دیگر تین ساتھی شدید زخمی - تلنگانہ ای ٹی وی بھارت خبر

کار ڈرائیور نے کار کا توازن کھودیا اوریہ کار سڑک پر ٹہری لاری سے تیز رفتاری سے ٹکراگئی۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 3:09 PM IST

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اوردیگر تین شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ ضلع کے کوہیر منڈل چنتل گھاٹ چوراہے کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے خاتون کے ساتھی نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار سڑک پر ٹہری لاری سے تیز رفتاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ یہ افراد گوا سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔حادثہ میں مزید تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ظہیرآباد ویدیا ودھاناپریشد اسپتال لے جایاگیا جہاں حالت کے تشویشناک ہونے پر ان کو بہتر علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا۔

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے لڑکی کی لاش کار میں پھنس گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ان تمام کا تعلق حیدرآباد کے کوکٹ پلی سے ہے جو دوست ہیں۔ لڑکی کی شناخت نیہاریکا کے طور پر کی گئی ہے جو سافٹ ویر انجینئر کے طورپر کام کرتی تھی۔ تیز رفتاری کے ساتھ کار کے لاری سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں اس کے سامنے کے حصہ کو کافی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں 6 ہلاک

حادثہ کے نتیجہ میں موقع پر ہی ہلاک لڑکی کی لاش کو باہر نکالنے میں پولیس کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ پولیس نے کرین کی مدد سے حادثہ کی شکار کار کو سڑک کے کنارے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے اس کے متعلق ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.