حیدرآباد کے راجندرنگر میں کار کی ٹکر سے برقعہ پوش لڑکی زخمی ہوگئی۔یہ لڑکی جس کی شناخت 19سالہ سمیہ کے طورپر کی گئی ہے، سڑک سے گزررہی تھی کہ نامعلوم کار نے اس کو ٹکر دے دی جس کے بعد اس کار کو چلانے والا کار کے ساتھ فرار ہوگیا۔مقامی افراد نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا اوراس بات کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کا جائزہ لیا جس میں یہ واقعہ درج ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ جان بوجھ کر تو اس خاتون کو ہلاک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ Girl Injured in a Car Crash
یہ بھی پڑھیں: Mughal Road Accident : مغل روڈ حادثہ میں 9 افراد زخمی
یواین آئی