ETV Bharat / state

'بہتر اسپورٹس پالیسی تیار کی جائے گی'

تلنگانہ کے وزیر کھیل کود سرینواس گوڑ نے کہا ہے کہ ریاست کی جلد ہی بہتر اسپورٹس کی پالیسی تیار کی جائے گی۔

بہتر اسپورٹس پالیسی تیارکی جائے گی
بہتر اسپورٹس پالیسی تیارکی جائے گی
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 3:50 PM IST

ریاست میں کھیل کود کی ترقی کے نشانہ کے ساتھ وزیراعلی نے کابینی ذیلی کمیٹی قائم کی ہے۔ ریاست کی بہتر اسپورٹس کی پالیسی کے لئے اس سب کمیٹی کی جانب سے مشورے حاصل کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد کے گچی باولی ہاکی اسٹیڈیم میں قومی کھیل کے دن کی تقریب بڑے پیمانہ پر منعقد کی گئی جس میں وزیر کھیل کود سرینواس گوڑ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے میجر دھیان چند کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔ انہوں نے کہاکہ دھیان چند دیہی علاقہ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے اولمپکس میں نمایاں مظاہرہ کیا تھا۔

تلنگانہ: نئے تعلیمی سال کا آغاز، یکم ستمبر سے آن لائن کلاسیز

انہوں نے دھیان چند کو ایک بہترین کھلاڑی اور رول ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 45 اسٹیڈیمس کی تکمیل کی جائے گی۔ ہر حلقہ میں ایک اسٹیڈیم کی ضرورت ہے جس کے لئے ٹی آرایس حکومت کام کر رہی ہے۔ اس کے لئے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.