ETV Bharat / state

Hog Rally in Ramoji Film City راموجی فلم سٹی میں 9ویں ہاگ ریلی کا کامیاب انعقاد

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 4:04 PM IST

Updated : Aug 29, 2022, 5:32 PM IST

ایک ہی جگہ پر ایک ہی کمپنی کی ڈھیر سارے لگزری بائیکس کو دیکھنا حیران کن ہے، ایسا ہی کچھ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں ہوا۔ حال ہی میں یہاں ہارلے ڈیوڈسن کی جانب سے نویں ہاگ ریلی کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ Hog Rally in Ramoji Film City

راموجی فلم سٹی میں 9ویں ہاگ ریلی کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: 'ہارلے ڈیوڈسن' اس بائیک کا نام اور اس کی قیمت کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ یہ بائیک لاکھوں کی قیمت والی لگژری بائیکس ہے، جس کے مداح بڑی تعداد میں ہیں، لیکن ہماری ٹریفک میں اس موٹر سائیکل کو چلانا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ اس لیے ہارلے ڈیوڈسن ہر سال دور دراز کے علاقوں میں ہاگ ریلی پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اس سال حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں 9ویں جنوبی ہاگ ریلی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس ریلی میں ملک بھر سے ہارلے بائیکرز نے حصہ لیا تھا۔ Hog Rally in Ramoji Film City

جانکاری کے مطابق ہاگ کا معنیٰ Harley-Davidson Owners Group ہے۔ یہ ہر سال ہاگ ریلی کا اہتمام کرتا ہے۔ اسی کے تحت اس سال بھی نویں جنوبی ہاگ ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ریلی میں صرف ہارلے ڈیوڈسن بائیکس اور ملک بھر سے ڈیوڈسن بائیکرس نے حصہ لیا تھا۔ راموجی فلم سٹی میں منعقد کی گئی اس ریلی میں شامل زیادہ تر بائیکرز مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے منیجر، سی ای او اور سافٹ ویئر انجینئر تھے۔ اس تقریب میں سب نے اپنے گھر والوں کے ساتھ شرکت کی تھی۔

اس ہاگ ریلی میں شرکت کے لیے بائیک چلانے والے کو بائیک خریدنے کے بعد ایک سال کے لیے سات ہزار روپے کا اندراج کرانا ہوتا ہے۔ اندراج کرانے والے بائیکر کو ایک ممبرشپ کارڈ دملتا ہے جو کریڈٹ کارڈ کی طرح ہوتا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے ملک بھر میں Hurley Biker Hog میں ممبر شپ لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہارلے اونرز گروپ کی شروعات 2009 میں ہوئی تھی۔ جو ہر سال ملک کے مختلف حصوں میں پانچ ریلیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ گروپ کے پاس ملک بھر میں جنوبی، مشرقی، شمال اور مغرب میں مجموعی طور پر پانچ ہاگ مینجمنٹ کمپنیاں ہیں۔ ریلی میں آنے والے بائیکرز اپنے دوستوں کے ساتھ آتے ہیں اور کوب مزے کرتے ہیں اور اس ریلی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 9th Southern Hog ​​Rally

ہارلے ڈیوڈسن کی بائیکس اس ہاگ ریلی میں حصہ لینے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس موٹر سائیکل پر ہزاروں کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس گروپ میں خواتین رائڈرس بھی شامل ہوتی ہیں۔ ہاگ مینجمنٹ کمپنی ان کے لیے ضروری انتظامات کا خیال رکھتی ہے۔ آخری ہاگ ریلی سال 2019 میں منعقد ہوئی تھی۔ بعد میں یہ تقریب کووڈ کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ دو سال بعد شروع ہونے والی اس ہاگ ریلی کو زبردست رسپانس ملا ہے۔

Last Updated : Aug 29, 2022, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.