دسہرہ تہوار کی تعطیلات کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ ریاست میں کورونا کے ایک ہزار سے کم معاملات درج کیے گئے ہیں۔ریاست اس مہلک وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1315ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.56 فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.5فیصد ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21,099کورونا کے معائنے کیے گئے تاہم 412نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 41.15نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 185نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جبکہ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔