ETV Bharat / state

جہاں چاہ وہاں راہ: بزرگ خاتون کا کارنامہ، 10 برس میں قرآن کا نسخہ لکھا

انسان کے اندر اگر کسی چیز کو کرنے کا جنون و جذبہ ہو تو وہ اسے بخوبی انجام دے سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک کام حیدرآباد کی بزرگ خاتون اختر بیگم نے کر دکھایا۔ اختر بیگم نے خوش خط کتابت کے ذریعے قرآنی نسخے کو مکمل کیا ہے۔

65 years old lady akhtar begum written quran by hand in hyderabad
بزرگ خاتون کا کارنامہ، 10 برس میں قرآن کا نسخہ لکھا
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:58 AM IST

حیدرآباد میں قرآنی آیات و اسمائے مبارک کو خطاطی کے دلکش انداز میں کئی لوگوں نے لکھا ہے لیکن پہلی مرتبہ ایک 65 سالہ بزرگ خاتون اختر بیگم نے قرآنی آیات و قرآن مجید کا نسخہ لکھا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حیدرآباد کے علاقہ سنتوش نگر کی رہنے والی اختر بیگم گزشتہ 10 برسوں سے قرآنی آیات ہاتھ سے لکھتی آ رہی ہیں اور انہوں ایک قرآن مجید کا نسخہ مکمل کر دیا ہے۔

اختر بیگم کا خطاطی سیکھنے کا اصل مقصد قرآن مجید کا نسخہ لکھنا تھا جو اب مکمل ہوچکا ہے۔

akhtar begum
اختر بیگم

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ 8 گھنٹے قرآن مجید و اسمائے مبارک لکھتی تھیں۔ اس دس سال کے عرصے میں ان کی دو بیٹیوں کی شادی ہوئی اور کئی مصروفیات ہونے کے باوجود انہوں نے قرآن مجید لکھنا نہیں چھوڑا۔

akhtar begum
اختر بیگم

اختر بیگم نے کہا کہ قرآن مجید لکھتے وقت اللہ تعالیٰ کی مدد ملتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا وقت فون اور ٹی وی دیکھنے میں ضائع نہ کریں بلکہ قرآن مجید کی تلاوت اور اسلامی تعلیمات میں وقت لگائیں۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ وقف بورڈ نے 115 غیرمجاز رجسٹریشن کو منسوخ کروادیا

اگر ہمت، حوصلہ، جذبہ و جنون ہو تو کوئی کام مشکل نہیں ہوتا، اس کی مثال 65 سالہ بزرگ خاتون اختر بیگم نے پیش کی ہے اور ان کے اس کارنامے کی ہر کوئی ستائش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.