ان تمام کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان نئے معاملات کے ساتھ اب تلگو ریاست کے اس ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔ اسی دوران ڈسٹرکٹ کوویڈ-19 نوڈل آفیسر بالاجی نے کہا کہ ضلع کے کسٹاپور گاوں کے ساتھ ساتھ روٹی گوڑہ گاوں کے افراد متاثر پائے گئے۔ ان کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کے متاثر پائے جانے کے بعد پولیس اور محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے سروے شروع کیا گیا ہے تاکہ ایسے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی نشاندہی کی جا سکے۔
خیال رہے کہ تلنگانہ میں کورونا کے 1761 معمالے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 48 کی موت ہو چکی ہے جبکہ 1043 لوگ اس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3720 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 51784 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 52 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 19 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔