ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 509 نئے معاملات درج

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے509 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,79,644ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 509 نئے معاملات درج
تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 509 نئے معاملات درج
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 2:05 PM IST

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1505ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 517افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,70,967 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 7172ہے جن میں 5063مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21,264 کووڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم457نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 48,652 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 104نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.