ETV Bharat / state

Death Anniversary of Sultan Muhammad Quli Qutb Shah: سلطان محمد قلی قطب شاہ کی 410ویں برسی - گنبدان قطب شاہی

محمد قلی قطب شاہ Sultan Muhammad Quli Qutb Shah سلطنت قطب شاہی کے پانچویں سلطان تھے۔ (پیدائش: 1565، وفات: 11 جنوری 1612)۔ ان کا دارالسلطنت گولکنڈہ تھا جب کہ انہوں نے حیدرآباد شہر کی تعمیر کروائی اور اسے اپنا دارالسلطنت بنایا تھا۔ سلطان محمد قلی قطب شاه Sultan Muhammad Quli Qutb Shah اردو کے سب سے پہلے صاحبِ دیوان شاعر بھی تھے۔

سلطان محمد قلی قطب شاہ کی 410 ویں برسی
سلطان محمد قلی قطب شاہ کی 410 ویں برسی
author img

By

Published : Jan 12, 2022, 1:48 PM IST

محمد قلی قطب شاہ Sultan Muhammad Quli Qutb Shah کی وفات 11 جنوری 1612ء کو ہوئی۔ دکن ہیرٹیج ٹرسٹ کے صدر و معروف تاریخ داں ڈاکٹر محمد صفی اللہ، حسیب جعفری اور دیگر نے محمد قلی قطب شاہ کی برسی Death Anniversary کے موقع پر ان کی مزار پر پھول چڑھایا۔

سلطان محمد قلی قطب شاہ کی 410 ویں برسی

اس موقع پر محمد صفی اللہ نے کہا کہ سلطان محمد قلی قطب شاہ Sultan Muhammad Quli Qutb Shah کی پیدائش 4 اپریل 1565 کو قلعہ محمد نگر گولکنڈہ میں ہوئی۔ محمد قلی قطب شاہ نے شہر حیدرآباد کا سنگ بنیاد رکھا اور تاریخی چارمینار کو تعمیر کروایا۔ اس کے علاوہ محمد قلی قطب شاہ نے کئی عمارتیں بھی تعمیر کروائیں۔ سلطان محمد قلی قطب شاہ اردو دیوان کے پہلے شاعر تھا اردو زبان کے علاوہ تلگو زبان میں بھی شاعری کرتے تھے۔

سلطان محمد قلی قطب شاہ، ابراہیم قلی قطب شاہ کے فرزند تھے۔ انہوں نے شہر حیدر آباد دکن کی تعمیر کرائی۔ سلطان قلی قطب شاہ عربی، فارسی اردو اور تلگو زبانوں میں ماہر تھے۔

سلطان محمد قلی قطب شاہ کی کی آخری آرام گاہ گنبد قطب شاہی میں ہیں۔ محمد قلی قطب شاہ کی گنبد سب سے بلند ہیں۔ یہ گنبد ایرانی طرز تعمیر پر مشتمل ہے۔ محمد قلی قطب شاہ نے اپنی زندگی میں ہی اس گنبد کو تعمیر کروایا تھا۔ گنبد قطب شاہی میں قطب شاہی سلطنت کے 7 بادشاہوں کے مقبرے موجود ہیں، اس کے علاوہ دیگر ارکان خاندان کے بھی مقبرے یہاں پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ان گنبدوں کو دیکھنے کے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں۔ 2013 میں آغاہ خان ٹرسٹ کی جانب سے گنبد قطب شاہی کی تعمیرات و آبپاشی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جس کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.