ETV Bharat / state

حیدرآباد: بچے کو خنزیر کے ریوڑ نے کاٹ کر ہلاک کر دیا

تلنگانہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں سور کے جھنڈ نے ایک چار سالہ بچے کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔

بچے کی موت
بچے کی موت
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:30 PM IST

تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کے سید آباد میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ سور کے جھنڈ نے بچے کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے بتایا 'سیدآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں سنگینری کے علاقے میں ایک چار سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ اس بیچ گلی کے سوروں نے بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا'۔

پولیس کے مطابق 'انھیں وی کیشیا کی شکایت موصول ہوئی جس نے بتایا کہ منگل کی شام اس کا بیٹا وی ہرشوردھن اپنی گھر کے سامنے کھیل رہا تھا تو گلی کے کچھ سوروں نے اس پر حملہ کیا اور اسے کاٹ ڈالا جس کے بعد اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا'۔

یہ بھی پڑھیے
وزیر داخلہ کی یقنی دہانی پرڈاکٹروں نے اپنا علامتی احتجاج واپس لیا
عالمی یوم ارض: کورونا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی بھی ایک چیلنج
پال گھرکیس: 101 ملزمان کی فہرست جاری، کوئی مسلمان نہیں

والد نے بتایا 'وہ لڑکے کو ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا'۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.