ریاست تلنگانہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 189 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 98,451 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2,607ہے، جن میں 980 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 66,086کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 698 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ اس طرح بہ حیثیت مجموعی 95.48 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 75 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یو این آئی