ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں سڑک حادثہ - کریم نگر ای ٹی وی بھارت خبر

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 25بکرے ہلاک اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 2:12 PM IST

کریم نگر میں یہ حادثہ کل شب ضلع کے کورکل دیہات میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک عبورکرنے والے بکروں کے ساتھ ساتھ ایک شخص سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدیدتھاکہ 25بکرے ہلاک ہوگئے اور ان بکروں کے ساتھ جانے والا شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کی شناخت راملو کے طورپر کی گئی ہے۔کار کا ڈرائیور،بکروں کو ٹکر دینے کے بعد وہاں سے فرارہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مقامی افراد نے اس کو پکڑلیا اور اس کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

زخمی راملو کوعلاج کے لئے کریم نگر کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اس حادثہ کی اطلاع پر سابق وزیر و بی جے پی کے لیڈر ای راجندر کی بیوی جمنا نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیں:اجمیر میں 2 ٹریلرزکے درمیان تصادم، 4 افراد ہلاک

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.