ریاست میں وائرس سے متاثرہ 545 کورونا مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 46 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
اس وبا سے اب تک 29 اموات ہوئی ہیں اور فی الوقت 508 مریض زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے نئے کیسز میں 20 کا تعلق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے ہے جبکہ ایک کیس جگتیال میں پایا گیا۔
ورنگل، یادادری اور ونپرتی میں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیسز نہیں پایا گیا جبکہ دیگر 17 اضلاع میں گزشتہ 14 دنوں سے کورونا وائرس سے کوئی ایک شخص بھی متاثر نہیں ہوا ہے۔
حیدرآباد کے سلطان بازار، رام کورٹ میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے، یہاں 57 سالہ شخص وائرس سے متاثر پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ شحص کچھ دن قبل میدک میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آیا تھا اور واپسی کے بعد سے ہی اس کی طبیعت خراب تھی۔