ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے 2058 نئے کیسز - Telangana corona update

ہفتہ واری معائنوں میں کمی کے سبب کووڈ 19کے معاملات میں گراوٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر تلنگانہ میں مثبت معاملات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے 2058 نئے کیسز
تلنگانہ میں کورونا کے 2058 نئے کیسز
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:40 PM IST

ریاست تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2058 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 1,60,571 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے دس اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 984 ہوگئی ہے۔

وہیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 2180 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,29,187 ہوگئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں سب سے زیادہ 277معاملات درج کیے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 143، کریم نگر میں 135، ورنگل اربن میں 108 اور سدی پیٹ ضلع میں 106معاملات درج کیے گئے۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.