نظام آباد کی رکن پارلیمان وزیراعلی چندرشیکھر راو (کے سی آر) کی بیٹی کویتا ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان کویتا کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہلدی اور لال مرچ کی فصل کے لیے جو کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا ہے وہ ناکافی ہے۔
پچھلے چند ہفتوں سے لال مرچ اور ہلدی کی کاشت کرنے والے کسان حکومت کے فیصلوں کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اگر اس حلقے سے 96 سے زائد امیدواروں ہوں گے تو ایسی صورت میں انتخابات بیلٹ باکس پر ہوں گے۔ کیوں کہ ای وی ایم میں اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں کا اندراج بہت مشکل ہے۔