ETV Bharat / state

حیدرآباد: مورتی بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

پٹاخے جلانے کے دوران مورتی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 12:44 PM IST

حیدرآباد: مورتی بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک
حیدرآباد: مورتی بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

حیدرآباد: دیوالی کی شام پٹاخے جلانے کے دوران مورتی بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد کی اولڈ سٹی میں واقع کاندکل گیٹ میں پلاسٹر آف پیرس کی مورتی بنانے والی ایک فیکٹری میں دیوالی کی شام پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پوجا کے بعد فیکٹری کے تمام مزدور اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ جبکہ دوسری ریاست کے تین مزدور فیکٹری میں آتش بازی کرنے لگے۔ تبھی آدھی رات کے قریب فیکٹری میں رکھے کیمیکل میں پٹاخے کی چنگاری سے آگ لگ گئی اور زبردست دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں وشنو اور جگن نام کے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بیرین نام کا ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور فوراً اس واقعے کی اطلاع چھتری ناکا پولیس کو دی جس کے بعد فلک نما اے سی پی مجید، چھتری ناکا انسپکٹر خادر جیلانی اور فلک نما انسپکٹر دیویندر پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمی بیرین کو علاج کے لیے عثمانیہ اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ مورچری بھیج کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

مزید پڑھیں:

اس واقعے میں مرنے والے دونوں افراد مغربی بنگال کے رہائشی تھے۔ جبکہ زخمی شخص بیرین (25) اتر پردیش کا رہائشی ہے جو عثمانیہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.