ETV Bharat / state

'تلنگانہ میں 1799 نئے اربن پارکس بنائے جارہے ہیں'

تلنگانہ میں موجودہ 1893 پارکس کے علاوہ 1799 اربن پارکس بھی بنائے جا رہے ہیں۔

'تلنگانہ میں 1799 نئے اربن پارکس بنائے جارہے ہیں'
'تلنگانہ میں 1799 نئے اربن پارکس بنائے جارہے ہیں'
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 2:10 PM IST

ریاست تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ 'ریاست میں موجودہ 1893 پارکس کے علاوہ 1799 اربن پارکس بنائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بڑے پیمانہ پر اربن پارکس بنانے کے سلسلہ میں کام کررہی ہے۔

انہوں نے ریاستی اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے 1799 اربن پارکس کے منجملہ 587 پارکس جی ایچ ایم سی کے علاقہ میں بنائے جارہے ہیں اور 1109 پارکس بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس کے حدود میں بنائے جارہے ہیں۔

حیدرآباد میٹرو پولیٹن اتھاریٹی(حمڈا)نے بعض پارکس بنائے جبکہ دیگر پارکس کو لینڈ اسکیپس، اربن پنچایت پارکس کے طورپر بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا 797 پارکس کو پہلے ہی ترقی دی گئی ہے۔ ضلع محبوب نگر کے نواح میں 297 ایکڑا راضی پر ملک کا سب سے بڑا اربن ایکو پارک بنایا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ 'وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سرسبزی وشادابی کو پسند کرتے ہیں اسی لیے سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہارم کی بڑے پیمانہ پرتشہیر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کورونا کے 2058 نئے کیسز

انہوں نے نشاندہی کی کہ نئے بلدی ایکٹ کے تحت ریاستی حکومت نے تمام شہری ادارہ جات مقامی کے لئے اس کے دس فیصد بجٹ کو سرسبزی وشادابی کے فروغ کے لئے گرین بجٹ کے طورپر مختص کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ملک کی کسی بھی ریاست میں اتنے بڑے پیمانہ پر سرسبزی وشادابی کو فروغ نہیں دیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.