پڑوسی ریاست کے مزدوروں کو مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق نلگنڈہ سے ان کی ریاست کو واپس بھیج دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق 176 مزدوروں کو چھ بسوں کے ذریعہ آندھراپردیش روانہ کیا گیا اور انہیں کڑپہ انتظامیہ کے حوالہ کردیا گیا۔
مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ملک بھر میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو ان کے آبائی مقام روانہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ میں گذشتہ چالیس روز سے پھنسے مختلف ریاستوں کے مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات روانہ کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور کل پہلی ٹرین لنگم پلی اسٹیشن سے جھارکھنڈ کے مزدوروں کو لیکر روانہ ہوئی ہے۔