حیدرآباد: جنگ زدہ ملک یوکرین میں پھنسے تلنگانہ کے طلبہ میں سے 28 طالبات حیدرآباد واپس آگئیں۔ ممبئی سے یہ طالبات آج صبح حیدرآباد پہنچیں جب کہ آندھراپردیش کے طلبہ، ممبئی سے وجے واڑہ کیلئے روانہ ہوئے۔
شمس آباد ایرپورٹ پر پروٹوکول ٹیم کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا اور گلدستے دیے گئے۔ ان کی یہ فلائٹ صبح 7.30 بجے تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچی۔
ایئرپورٹ پر جذباتی مناظردیکھے گئے۔ ان کے والدین اور رشتہ داروں نے ان کو گلے لگاتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ Telangana Students Reached Hyderabad from Ukraine
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے موتی نگرایراگڈہ کی ایم بی بی ایس طالبہ شیلجہ نے کہا کہ دو ہفتے پہلے وہ یوکرین روانہ ہوئی تھی تاہم وہ روس کے یوکرین پر حملہ پر اپنے وطن واپس ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ کئی ہندوستانی طلبہ وہاں پھنس گئے جن کی واپسی کے لئے ہندوستانی سفارت خانہ کوششیں کررہا ہے۔یہ پہلا بیچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو طالبات آج واپس ہوئیں وہ یوکرین کی مغربی سمت تھیں جبکہ یوکرین کے مشرقی زون میں کافی گڑبڑ ہے۔
انہوں نے ان کی محفوظ طورپر واپسی پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکرکیا۔بعض طالبات نے کہا کہ دو تین دن سے غذااورنیند نہ ہونے سے وہ کافی تناو میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بم گرنے کی آوازیں آرہی تھیں۔
یوکرین میں سفارت خانہ سے فون پر رابطہ کیاگیا جس کے بعد رومانیہ سے ممبئی اور پھر ممبئی سے وہ حیدرآباد واپس ہوئے۔ ایک طالبہ نے کہا کہ مزید تین ہزار طلبہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستان واپسی کو یقینی بنایا جب کہ ممبئی سے حیدرآباد لانے کے لئے تلنگانہ حکومت نے اقدامات کیے اور وہ محفوظ طریقہ سے اپنے آبائی مقام پہنچ سکیں۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی مشرقی سمت میں مشکل صورتحال ہے جہاں طلبہ، میٹرو اسٹیشنوں کے بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Bajrang Dal Provocation in Hyderabad: حیدرآباد میں بجرنگ دل کی اشتعال انگیزی کےخلاف کیس درج
انہوں نے کہاکہ وہ رومانیہ کے راستہ واپس ہوئے کیونکہ رومانیہ کی سرحد یوکرین سے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے کئی دیگر شہروں میں بمباری ہورہی ہے۔کئی طلبہ بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔رومانیہ، ہنگری، سلووکیہ سفارت خانہ سے ان کو بہتر ردعمل ملا جنہوں نے ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے اور تلنگانہ اور اے پی حکومت نے بھی کافی مدد کی۔
بعض والدین نے کہا کہ ان کو اپنے بچوں کو دیکھ کرکافی خوشی ہوئی ہے۔ ان کے بارے میں کافی فکرمندی تھی اور خوف بھی پایاجاتا تھا۔ روزانہ ان سے فون پر بات ہوتی تھی۔ان کی واپسی پر وہ وزیراعظم مودی، وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو، وزیر آئی ٹی تارک راما راو کا شکریہ اداکرتی ہیں۔ایرپورٹ پر پرکاش گوڑایم ایل اے کے علاوہ شمس آباد ڈی سی پی جگدیشورریڈی نے بھی ان کااستقبال کیا۔
یو این آئی