ETV Bharat / state

Telangana Board Exam تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہوں گے

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 12:43 PM IST

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات 3 سے 13 اپریل تک ہوں گے۔ ان امتحانات میں 5.1 لاکھ سے زیادہ طلباء شرکت کریں گے۔ تلنگانہ محکمہ تعلیم کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہوں گے۔ Telangana Board Exam under CCTV surveillance

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہوں گے

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو غلطیوں کی گنجائش کے بغیر سخت نگرانی کے دوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے حصہ کے طور پر تمام امتحانی مراکز میں یہ امتحانات سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہوں گے۔ اس سلسلہ میں عہدیداروں کو ہر امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مہر بند پرچہ سوالات کو کھولنے اور جوابی پرچوں کی دوبارہ پیکنگ کا سارا عمل سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال آندھرا پردیش میں دسویں جماعت کے پرچے لیک ہوئے تھے۔ اس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیمرے چیف سپرنٹنڈنٹ کے کمروں میں لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈائرکٹر محکمہ امتحانات اے کرشنا راؤ نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری اسکولوں کے تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود رہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات 3 تا 13 اپریل تک ہوں گے۔ ان امتحانات میں 5.1 لاکھ سے زیادہ طلباء شرکت کریں گے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں 3 میگا پکسل، 30 میٹر کی رینج اور 180 ڈگری تک کا سی سی کیمرہ ہونا چاہیے۔اس کے ریکارڈ شدہ ڈیٹا کو محفوظ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فیڈز کے لیے مانیٹر نصب کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ پرائیویٹا سکولوں کے امتحانی مراکز میں متعلقہ اسکولس کے ذمہ داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں۔چیف سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ و ہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو مہربند لفافے میں محفوظ کریں اور امتحان کے آخری دن اسے ڈی ای اوز کے حوالے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: CCTV Installation Examination Centre مدھیامک امتحان کے دوران ہر سینٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.