حیدرآباد میں خانقاہی تنظیموں کی جانب سے روزگار سے مربوط کرنے کے مقصد سے مستحقین میں 10 ہاتھ گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ Distribution of Handcarts in Hyderabad
حیدرآباد کے علاقے آصف نگر جھرہ میں واقع درگاہ حضرت شہنشاہ ولایت حضرت میراں سید شاہ ولی اللہ قادری الجیلانی میں امریکن اسلامک سوسائٹی انٹرنیشنل خانقاہ مشن اور ایف ایم ایس ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے بزرگوں کے سلسلہ خدمت خلق کو جاری رکھتے ہوئے غریب و مستحق افراد کو روزگار سے مربوط کرنے کے لیے ایک ترغیبی قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ حلال کمائی کے ذریعے اپنے خاندانوں کی پرورش کر سکیں۔ Social Organization Provided Empoyment to the Needy People in Hyd
اس موقع پر 10 مستحقین کو ہاتھ کی بنڈیاں اور کاروباری اشیا تقسیم کی گئیں۔ سید درویش محی الدین قادری نے کہا کہ حدیث پاک کے مطابق حلال روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے۔ ایک اور حدیث قدسی میں آیا حضور پاکﷺ نے فرمایا کہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی روزی نہیں ہے۔
بزرگان دین اور ان کے سلسلہ طریقت میں حلال کمائی کے ساتھ کسی کو روزگار سے مر بوط کرنا ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔ اسی طریقہ کار کے تحت اس مرتبہ 10 افرادکوان کے روز گار میں آسانی فراہم کر نے چھوٹا کاروبار شروع کرنے مختلف سہولتوں سے آراستہ ہاتھ گاڑیوں کا عطیہ دیا جارہا ہے۔
امریکن اسلامک سوسائٹی کے صدر مولانا سید شاہ عمادالدین قادری الجیلانی حامد پاشاہ انٹرنیشنل خانقاہ مشن کے صدر مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ ایف یم ایس ویلفیر ٹرسٹ کے بانی محد حسن نواز خان عارف کی نگرانی میں خدمت خلق کے اس کاروان کو مزید آگے تک پہنچایا جار ہا ہے۔
اس تقریب میں مشائخ عظام علماء کرام سیاسی رہنما موجود تھے۔