ETV Bharat / state

Vikarabad Rape and Murder Case: نابالغ سے جنسی زیادتی اور قتل معاملہ میں ایک شخص گرفتار - وقارآباد میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملہ کو حل کرلینے کا پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے مقتولہ کے عاشق مہیندر کو گرفتار کرلیا۔ Vikarabad Rape and Murder Case

نابالغ کی عصمت دری اور قتل معاملہ میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 2:13 PM IST

تلنگانہ کے ضلع وقارآبادمیں نابالغ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے معاملہ کو حل کرلینے کا پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے مقتولہ کے عاشق مہیندرکو گرفتار کرلیا، جس نے حالت نشہ میں اس کی عصمت دری اور پھر قتل کردیا۔ وقارآباد کے ایس پی کوٹی ریڈی نے میڈیا کو اس قتل کی تفصیلات سے واقف کروایا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے چٹیم پلی دیہات کی رہنے والی 15سالہ لڑکی کی ملاقات ملزم مہیندر سے سال بھر پہلے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق ان دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔یہ ملاقات دو دن پہلے ہوئی۔اس ملاقات کے دوران حالت نشہ میں مہیندر نے لڑکی سے جنسی خواہش پوری کرنے کامطالبہ کیا تاہم لڑکی نے اس سے انکار کردیا۔اس معاملہ پر دونوں میں بحث وتکرار ہوگئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔اسی جھگڑے کے دوران لڑکی کا سر قریب کے درخت سے ٹکراکر زخمی ہوگیااور لڑکی بے ہوش ہوگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اس کی عصمت دری کی اور پھر اس کا قتل کردیا تاکہ یہ معاملہ سامنے نہ آسکے۔بعد ازاں وہ اپنے گھر چلاگیا۔انہوں نے کہاکہ کلوز ٹیموں کی جانب سے جمع کردہ شواہد کی بنیاد پر اس معاملہ کو 48گھنٹوں میں حل کرلیاگیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.