ETV Bharat / state

وزیراعلی پر حراستی قتل چھپانے کا الزام - dravida munnetra kazhagam president mk stalin

تمل ناڈو کی اپوزیشن پارٹی دراوڈا مننیترا کھاگام کے صدر ایم کے اسٹالن نے مزید کہا ہے کہ 'ریاست کے وزیراعلی اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ اسی لیے انھوں نے وزیراعلی کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی حق کھو دیا ہے'۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/01-July-2020/7841351_1033_7841351_1593574154788.png
تامل ناڈو وزیراعلی پر حراستی قتل چھپانے کا الزام
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:40 PM IST

تمل ناڈو کے شہر تھوتھوکڑی میں پولیس کے زیر حراست ایک شخص اور اس کے بیٹے کے قتل پر حزب اختلاف نے تامل ناڈو کے وزیراعلی ایڈپاڈی کے پلانی سوامی پر حراستی قتل چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

tuticorin custodial death case: stalin accuses tn chief minister of concealing brutal murders as death due to ill- health
تامل ناڈو وزیراعلی پر حراستی قتل چھپانے کا الزام

اپوزیشن پارٹی دراوڈا مننیترا کھاگام کے صدر ایم کے اسٹالن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'والد اور بیٹے کی موت پولیس کی ظلم و زیادتی اور حراستی قتل کی وجہ سے ہوئی ہے'

اسٹالین نے کہا ہے کہ 'پولیس اہلکاروں نے اسٹیشن کے حدود میں دوافراد کا وحشیانہ قتل کیا ہے۔ لیکن غلط طور پر اس کی وجہ خرابی صحت بتائی جارہے ہے'۔

اس سے قبل تامل ناڈو حکومت نے کویلپٹی ایسٹ پولیس اسٹیشن میں درج باپ بیٹے کی موت کے معاملے سے متعلق معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

بتادیں کہ پی جےاراج (59) اور ان کے بیٹے جے بینکس (31) کو 19 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران عائد کرفیو کے باوجود سچنکلم مین بازار کے علاقے میں موبائل فون کی دکان کو کھلا رکھنے کے الزام میں کویلپٹی سب جیل میں قید کیا گیا تھا۔

جے اراجو اور بینکس کو 22 جون کو کویلپٹی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جبکہ اسی رات بیٹے کی موت ہوگئی۔ والد نے 23 جون کی صبح آخری سانس لی۔

اطلاعات کے مطابق دو سینئر انسپکٹرز کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.