ETV Bharat / state

Three People Died In A Road Accident: درشن کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک - درشن کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ

تمل ناڈو سے درشن کے بعد واپسی میں سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران ایک ہی خاندان کے تین افراد موقعے پرہلاک ہوگئے جب کہ ایک کی حالت مستحکم ہے۔

درشن کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : May 6, 2023, 1:40 PM IST

تمل ناڈو میں درشن کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں اے پی کے ضلع تروپتی کے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تروپتی ضلع کے کنچن پلی سے تعلق رکھنے والے دیاساگر ریڈی اور مدھومتی سری کلاہستی کی بنگارما کالونی میں مقیم تھے۔ دیاساگر ریڈی سمنٹ کی اینٹوں کی بھٹے کا کاروبار کرتا تھا۔ ان کا بیٹا سوریہ تیجاریڈی چتور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کارڈیالوجسٹ کے طور پر کام کر رہاتھا۔

ایک سال قبل سوریہ کی شادی راجمندری میں مقیم ماہر امراض چشم مونیکاریڈی سے ہوئی تھی۔مونیکا ریڈی وجیا نگرم میں ایم ڈی کورس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ دو دن پہلے اس کے امتحانات ختم ہوئے۔وہ سری کلاہستی کے نواحی علاقہ میں ایک نئے اسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرنا چاہتی تھی۔ یہ خاندان تمل ناڈو کے تروناملائی ٹاون میں درشن کے لئے گیا تھا۔درشن کے بعد یہ افراد سری کلاہستی واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار تروناملائی ٹاون کے کنامنگلم کے قریب گاندھی نگر روڈ پر ایک منی بس سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں:Youth Tied to Tree And Beaten up in Tonk مرغی چوری کے شبہ میں نوجوان کی درخت سے باندھ کر پٹائی

اس حادثہ میں دیاساگر ریڈی اور ان کا بیٹا سوریہ تیجا ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مدھومتی اور مونیکا کو شدید زخمی حالت میں ویلور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن مونیکا کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔ مدھومتی کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔اس حادثہ میں منی بس کا ڈرائیور اور گاڑی میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.