ETV Bharat / state

تھوتھوکڈی حراستی موت: حکومت نے لواحقین کو 20 لاکھ معاوضہ ادا کیا - TN govt

آل انڈیا انا ڈراویڈا منیترا کازگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے تھوتھوکڈی ضلع میں مبینہ طور پر حراستی تشدد کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے پی جئے راج اور ان کے بیٹے جے بینکس کے اہل خانہ کو مزید 25 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Thoothukudi custodial death: TN govt hands over Rs 20 lakh as compensation
تھوتھوکڈی حراستی موت: حکومت نے لواحقین کو 20 لاکھ معاوضہ ادا کیا
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:40 PM IST

اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی نے اعلان کیا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے زیرقیادت حکومت کی جانب سے باپ بیٹے کے لواحقین کو دیئے گئے بیس لاکھ کے علاوہ پارٹی کی جانب سے 25 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔

وزیراطلاعات سی راجو نے گذشتہ روز کلکٹر سندیپ نندوری کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پلانی سوامی کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ کوغم زدہ خاندان کے حوالے کیا۔

حزب اختلاف ڈی ایم کے پارٹی نے بھی گذشتہ روز غم زدہ خاندان کو 25 لاکھ رپئے کی رقم حوالے کی تھی۔ رکن پارلیمنٹ کنی موزی نے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی تھی اور ڈی ایم کے، چیف، ایم کے اسٹالن کی جانب سے اعلان کردہ 25 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا اور اہل خانہ کو پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

دریں اثنا تھوتھوکڈی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے باب اور بیٹے کی مبینہ حراست میں ہوئی موت کے سلسلہ میں 26 جون کو مدراس ہائیکورٹ میں اسٹیٹس رپورٹ پیش کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش ہوتے ہوئے ایس پی نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہوچکا ہے لیکن کرفیو کی وجہ سے رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی۔

واضح رہے کہ پی جئے راج اور ان کے بیٹے جے بینکس کو 19 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان پر لاک ڈاون کے دوران عائد کرفیو میں دوکان کھلی رکھنے کا الزام تھا اور انہیں کویلپٹی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں 22 جون کو کویلپٹی کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اسی رات بیٹے کی موت ہوگئی اور والد نے 23 جون کو آخری سانس لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.