وزیر صحت ایم کرشنا راؤ نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'تمل ناڈو کے کڈالور کی رہنے والی خاتون پہلے سے ہی کینسر کی بیماری میں مبتلا تھی اورجمپر میں اس کا علاج چل رہا تھا۔
جمعرات کو خاتون کی جانچ رپورٹ آئی جس میں اس کے کورونا وائرس سے مثبت ہونے کی تصدیق کی گئی۔ راو نے بتایا کہ 'متاثرہ کو ابھ جمپر کے آئیسولیشن وارڈ میں ہی رکھا گیا ہے۔
وزیر صحت ایم کرشنا راؤ نے کہا کہ 'محکمہ صحت نے دیگر سبھی محکموں سے تال میل قائم کیا ہے اور مرکزی حکومت کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جارہا ہے۔