ETV Bharat / state

School Female Teacher Arrested: گیارہویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فرار خاتون ٹیچر گرفتار - پرائویٹ اسکول کی خاتون ٹیچر

تھریور کے ایک پرائیویٹ اسکول کی گیارہویں جماعت کا ایک طالب علم Minor Student پانچ مارچ سے لاپتہ بتایا جا رہا تھا، لڑکے کے اہل خانہ کے مطابق وہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا۔ اسکول میں ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اسی اسکول کی 26 سالہ شرمیلا نام کی ایک ٹیچر بھی اسی تاریخ سے لاپتہ ہیں۔ School Female Teacher Arrested

School Female Teacher Arrested: گیارہویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فرار خاتون ٹیچر گرفتار

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 8:00 PM IST

ریاست تمل ناڈو کے تھریور میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کی خاتون ٹیچر 11ویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فرار ہو گئیں۔ اطلاع کے مطابق تھریور کے ایک پرائیویٹ اسکول کی گیارہویں جماعت کا ایک طالب علم 5 مارچ سے لاپتہ بتایا جا رہا تھا، لڑکے کے اہل خانہ کے مطابق وہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا اس کے بعد لڑکے کے والدین نے تھریور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ School Female Teacher Arrested

اسکول میں ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اسی اسکول کی 26 سالہ شرمیلا نام کی ایک ٹیچر بھی اسی تاریخ سے لاپتہ ہیں۔ ٹیچر کی والدہ سے پوچھ گچھ کئے جانے سے پتہ چلا کہ وہ اکثر طالب علم سے اپنے سیل فون پر بات کرتی رہتی تھی۔ اس کے بعد جب پولس نے شرمیلا کا سیل فون نمبر ٹیپ کیا تو پتہ چلا کہ وہ مسلسل اپنا لوکیشن بدل رہی ہیں۔ ویلنکنی، تھرورور، تھانجاور اور تریچی جیسی جگہوں پر ان کا لوکیشن بتایا جا رہا ہے۔

ایڈمالا پٹی پوتھور، ترچی میں ٹیچر کے سیل فون کا سگنل دکھانے پر پولیس نے وہاں چھاپہ مارا، اس دوران سرمیلا اپنی ایک سہیلی کے گھر پر طالب علم کے ساتھ پائی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شرمیلا نے تنجور پیروودائیر مندر میں طالب علم کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ اس کے بعد شرمیلا پر پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کو اغوا کرنے اور اس سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بعد میں پولیس نے طالب علم کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا اور ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔ Female Teacher Arrested Under POCSO

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.