تمل ناڈو اسمبلی میں آج سے بجٹ سیشن کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ بجٹ سیشن 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ایم کے اسٹالین کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا بجٹ سیشن ہے۔
ریاست کے وزیر خزانہ پی ٹی آر پالین ویل تھیاگا مالی سال 2021۔22 کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کریں گے۔
رواں برس فروری میں سابق وزیر خزانہ او پنیرسیلوم نے 2021 عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو حکومت 14 اگست کو زراعت کے لیے علیحدہ سالانہ بجٹ پیش کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد زرعی پیداوار بڑھانا اور کسانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
دراصل زرعی بجٹ اے آئی ڈی ایم کے کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔ اس کے مطابق موجودہ سیشن کے دوران علیحدہ فارم بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تمل ناڈو کے وزیر زراعت پنیر سیلوم 14 اگست کو بجٹ پیش کریں گے۔
اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت نے 2021-22 کا بجٹ پہلے ہی پیش کیا تھا ، اسٹالن حکومت 2021-22 کے لیے ترمیم شدہ بجٹ پیش کرے گی۔
اے آئی اے ڈی ایم کے نے 2020-21 کے لئے 11،894 روپے مختص کیے تھے۔
کسانوں نے سابقہ حکومت پر کوویڈ وبائی مرض کے دوران زراعت کے فنڈز کو کم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر زراعت کے لئے 15 ہزار کروڑ مختص کئے جاتے ہیں تو اس سے کسانوں کی معیشت بہتر ہو گی۔
مزید پڑھیں:تمل ناڈو کسان احتجاج، سکیورٹی کے انتظامات سخت
اضافی رقم فینانس اسٹیٹس کی رپورٹ میں مختص کی جائے گی جو الگ سے محکمہ زراعت کو پیش کی جائے گی۔