ETV Bharat / state

National Flag Painted in Eye: حب الوطنی کا منفرد مظاہرہ، آنکھ کے اندر بنایا ترنگا

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 8:25 PM IST

بھارت کے 75 ویں یوم آزادی سے پہلے کوئمبتور کے ایک فنکار نے اپنی آنکھ کے اندر قومی پرچم بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ Artist From Coimbatore Painted National Flag in Eye

man Painted National Flag in Eye
حب الوطنی کا منفرد انداز

کوئمبتور: تمل ناڈو کے کوئمبتور میں ایک شخص نے اپنی آنکھ کے اندر قومی پرچم ترنگا بنا کر منفرد طرح سے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آنکھ کے اندر ترنگا پرچم بنوانے والے یو ایم ڈی راجہ کا تعلق کُنیاموتُھر سے ہے وہ پیشے سے جوہری ہیں۔ راجہ نے کئی مواقع پر چھوٹے فن پارے بھی تیار کیے ہیں۔ اس بار انہوں نے منفرد کام کرتے ہوئے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم اپنی آنکھ میں بنوایا ہے۔ انہوں نے انڈے کے چھلکے کی جِھلی لی اور اس پر قومی پرچم پینٹ کرکے اپنی آنکھ کے اندر سفید حصے پر چسپاں کر لیا۔ Miniature Artist Paint Flag in His Eye

حب الوطنی کا منفرد انداز

اس بارے میں انہوں نے کہا کہ میں ہر سال یوم آزادی کے موقع پر مختلف طریقوں سے پینٹنگز بناتا ہوں۔ اسی مناسبت سے جب 75ویں یوم آزادی کے پیش نظر لوگوں کو آرٹ پیس دینے کا سوچا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اسکول میں پڑھا تھا کہ ہم قومی پرچم کی حفاظت اس طرح کریں جیسے اپنی آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس لیے میں نے آنکھ میں ترنگا پرچم پینٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کوشش میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میں نے اس بارے میں ایک ماہر امراض چشم سے مشورہ کیا تو انہوں نے بھی مجھے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے خود ہی آئینے میں دیکھ کر پینٹنگ کیا۔ اسے مکمل کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔ 16 مرتبہ کوششوں کے بعد میں نے پینٹنگ ختم کی۔ کام مکمل ہونے کے بعد مجھے ایسی خوشی محسوس ہوئی جیسے مجھے آزادی مل گئی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.