ETV Bharat / state

تمل ناڈو کے گورنر بنواری لعل پروہت کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا - بنواری لعل پروہت

تمل ناڈو کے گورنر بنواری لعل پروہت کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ 80 برس کے ہیں اور انہیں کاویری ہسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔

Tamil Nadu governor Banwarilal Purohit tests positive for Covid-19
تمل ناڈو کے گورنر بنواری لعل پروہت کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 2:25 AM IST

بنواری لعل پروہت کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہسپتال میں شریک کیا گیا تاہم ان کی حالت مستحکم ہے اور ان میں ابھی تک وبا کی کوئی بھی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 84 ملاقاتیوں میں سے کوئی بھی کورونا پازیٹیو نہیں ظاہر ہوا ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر کیونکہ راج بھون عملے کے 38 ارکان کوویڈ19 ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد گورنر کو آرام کا مشورہ دیا گیا اور محکمہ صحت نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

بنواری لعل پروہت کو 30 ستمبر 2017 کو تمل ناڈو کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ چینائی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ صرف چینائی میں ہی کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.