چنئی: تمل ناڈو کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں علی الصبح پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔ اس دوران انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ تفتیشی ایجنسی نے منگل کو ڈی ایم کے لیڈر سے ان کے احاطے میں چھاپہ مار کر پوچھ تاچھ کی۔ اس کے فوراً بعد ای ڈی نے بالاجی کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بدھ کی صبح طبی معائنہ کے لیے چنئی کے اوماندور سرکاری اسپتال منتقل کیا۔
ڈی ایم کے لیڈر کو اسپتال لے جانے کے بعد اسپتال کے باہر زبردست ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔ ان کے حامی ای ڈی کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔ اس دوران ریاستی وزیر کو کار میں پڑے ہوئے درد سے کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی ایم کے ایم پی اور وکیل این آر ایلانگو نے کہا کہ بالاجی کو اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
-
#WATCH | Tamil Nadu Electricity Minister V Senthil Balaji breaks down as ED officials took him into custody in connection with a money laundering case and brought him to Omandurar Government in Chennai for medical examination pic.twitter.com/aATSM9DQpu
— ANI (@ANI) June 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Tamil Nadu Electricity Minister V Senthil Balaji breaks down as ED officials took him into custody in connection with a money laundering case and brought him to Omandurar Government in Chennai for medical examination pic.twitter.com/aATSM9DQpu
— ANI (@ANI) June 13, 2023#WATCH | Tamil Nadu Electricity Minister V Senthil Balaji breaks down as ED officials took him into custody in connection with a money laundering case and brought him to Omandurar Government in Chennai for medical examination pic.twitter.com/aATSM9DQpu
— ANI (@ANI) June 13, 2023
ایلانگو نے کہا، 'میں نے انہیں (سینتھل بالاجی) کو اس وقت دیکھا جب انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب کوئی شخص کہتا ہے کہ اس پر حملہ کیا گیا ہے تو ایسے میں ڈاکٹرز کو تمام زخموں کو نوٹ کرنے کی ضرورت ہے اور رپورٹ دیکھنے کے بعد پتہ چلے گا۔ ہمیں باضابطہ طور پر (ای ڈی کی طرف سے) مطلع نہیں کیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
-
#WATCH | It is a complete drama by DMK...ED called Senthil Balaji for interrogation, he is a minister, and it's his duty to cooperate with the investigation…I demand CM MK Stalin to dismiss Senthil Balaji from his ministry immediately and ask him to cooperate with the probe":… https://t.co/Oe4crk8Ota pic.twitter.com/06nDPjFhWF
— ANI (@ANI) June 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | It is a complete drama by DMK...ED called Senthil Balaji for interrogation, he is a minister, and it's his duty to cooperate with the investigation…I demand CM MK Stalin to dismiss Senthil Balaji from his ministry immediately and ask him to cooperate with the probe":… https://t.co/Oe4crk8Ota pic.twitter.com/06nDPjFhWF
— ANI (@ANI) June 14, 2023#WATCH | It is a complete drama by DMK...ED called Senthil Balaji for interrogation, he is a minister, and it's his duty to cooperate with the investigation…I demand CM MK Stalin to dismiss Senthil Balaji from his ministry immediately and ask him to cooperate with the probe":… https://t.co/Oe4crk8Ota pic.twitter.com/06nDPjFhWF
— ANI (@ANI) June 14, 2023
ڈی ایم کے کے وزیر ادھے ندھی اسٹالن نے کہا، ’’سینتھل بالاجی کا علاج چل رہا ہے‘‘۔ ہم اس معاملے میں قانونی طور پر نمٹیں گے۔ ہم بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی دھمکی آمیز سیاست سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ڈی ایم کے لیڈروں کا الزام ہے کہ جب ای ڈی کے اہلکار انہیں حراست میں لے کر جا رہے تھے تو اسی دوران بالاجی کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سنتھل بالاجی کو ای ڈی اسپتال لے گئی تو وہ ہوش میں نہیں دکھے۔
اس کے بعد کئی رہنما اور وزیر ان سے ملنے آئے۔ اس میں بنیادی طور پر کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر ادھے ندھی اسٹالن، وزیر صحت ایم سبرامنیم، وزیر ای وی ویلو، وزیر شیکھر بابو شامل تھے۔ ای ڈی حکام نے منگل کو کرور میں بالاجی کی رہائش گاہ اور ریاستی سکریٹریٹ میں واقع ان کے دفتر پر مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے کرور میں اس کے بھائی اور ایک قریبی ساتھی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ وی سینتھل بالاجی ڈی ایم کے کی قیادت والی تمل ناڈو حکومت میں بجلی، اور آبکاری کے وزیر ہیں۔
(اے این آئی)