ETV Bharat / state

تمل ناڈو: وزیر دفاع طوفان سے ہوئے نقصانات کا لیں گے جائزہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 12:20 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمندری طوفان مچونگ کے دوران غیر معمولی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے چنئی کا دورہ کر رہے ہیں۔ Michaung Cyclone in Tamil Nadu

Tamil Nadu: Defense Minister to take stock of storm damage

چنئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمندری طوفان مچونگ کے پیش نظر غیر معمولی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ طوفان میچونگ نے تمل ناڈو میں سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ دوپہر میں ایک گھنٹے تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔ اس کے بعد وہ وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے ملاقات کرنے والے ہیں تاکہ نقصان اور حکومت کی طرف سے کئے گئے راحتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے اس میٹنگ کے دوران توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن ایک عرضی پیش کریں گے جس میں مرکز سے امدادی کارروائیوں کے لیے عبوری راحت کی درخواست کی جائے گی۔

  • Leaving New Delhi for Chennai to assess the flood situation caused due to ‘Michaung’ Cyclone in Tamil Nadu. Shall conduct an aerial survey of the affected areas and also review the situation with the State Government.

    — Rajnath Singh (@rajnathsingh) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | Madurai, Tamil Nadu: Sithathipuram step dam is overflowing near Sholavandan, Madurai district due to rainfall in the catchment areas of Vaigai dam

    (Drone visuals) pic.twitter.com/ydoNxo9eNw

    — ANI (@ANI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5,060 کروڑ روپے کی فوری عبوری راحت جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ان سے نقصانات کا اندازہ لگانے کےلئے ایک مرکزی ٹیم مقرر کرنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

#WATCH | Tamil Nadu CM MK Stalin distributes flood relief material and food among #CycloneMichaung affected people, in Chennai

(Source: Tamil Nadu DIPR) pic.twitter.com/yVXikoBqbR

— ANI (@ANI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:سائیکلون مچونگ: تمل ناڈو میں زندگی درہم برہم، آٹھ افراد ہلاک

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو تمل ناڈو حکومت کو سمندری طوفان مچونگ سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا تھا۔ امت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے بھی بات کی تھی اور طوفان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این سے رنگاسامی سے بھی بات کی تھی اور صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی تھی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.