ETV Bharat / state

CAPF exam اسٹالن نے تمام زبانوں میں سی اے پی ایف کا امتحان منعقد کرنے کے مرکز کے فیصلے کی ستائش کی - وزیر اعلی ایم کے اسٹالن

وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت کے ذریعہ تمام ریاستی زبانوں میں سی اے پی ایف کے امتحانات منعقد کرنے کے فیصلے کی ستائش کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 6:31 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت کے ذریعہ تمام ریاستی زبانوں میں سی اے پی ایف کے امتحانات منعقد کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور تمام مرکزی امتحانات میں تمل اور دیگر ریاستی زبانوں میں پرچہ سوالات تیار کرنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔ اسٹالن نے ٹویٹ کیا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھیجے گئے خط کے جواب میں مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ریاستی زبانوں میں سی اے پی ایف کے امتحانات منعقد کرے گی۔انہوں نے مزید کہا، 'میں اس فیصلے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں اور مرکزی حکومت کے تمام امتحانات میں تمل اور دیگر ریاستی زبانوں میں پرچہ سوالات فراہم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں۔'

اس سے قبل ایم کے اسٹالن نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے تمل اور دیگر علاقائی زبانوں کو سی اے پی ایف بھرتی کے لیے کمپیوٹر ٹیسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ امت شاہ کو لکھے گئے خط میں جس کی کاپیاں یہاں میڈیا کو جاری کی گئیں۔ انہوں نے مرکز کے اس نوٹفکیشن کو 'امتیازی' اور 'یکطرفہ' قرار دیا تھا، جس میں صرف انگریزی اور ہندی کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سی اے پی ایف کا یہ امتحان تامل ناڈو سے 579 سمیت 9,212 آسامیوں کو پر کرنے کے لئے پورے ملک کے 12 مراکز میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Stalin Urges Amit Shah اسٹالن نے امت شاہ سے سی آر پی ایف بھرتی امتحانات میں تمل کو شامل کرنے کی اپیل کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.