تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے مرکز سے خطاب کے لئے 'وفاقی حکومت' کے لفظ کے استعمال کے جواز کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے حکومت ایسا کرنا جاری رکھے گی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔
مسٹر اسٹالن نے یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے نینار ناگیدرن کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہی کہ ڈی ایم کے نے مرکز کو مرکزی حکومت کی بجائے وفاقی حکومت کہتا ہے۔ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر گفتگو کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وفاقی حکومت کا استعمال ایک معاشرتی جرم ہے۔
مسٹر اسٹالن نے بتایاکہ "ایسا سوچنا غلط ہے کیونکہ ہم صرف وہی کہہ رہے ہیں جو قانون میں طے ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ بھارتی آئین کی پہلی سطر میں’انڈیا‘ کا لفظ ہے جس کا مطلب 'ہندوستان' ہوگا جو ریاستوں کا اتحاد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ہم ہی ہیں جو اس کا استعمال کر رہے ہیں اور ایسی کوئی چیز نہیں جو قانون میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے اہم واقعات پر ایک نظر
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اصطلاح غلط نہیں ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ اس میں تمام ریاستیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "کچھ لوگ مرکزی حکومت لفظ استعمال کرنے پر ہم پر تنقید کر رہے ہیں جو آنجہانی لیڈران سی این اینا دورائی اور ایم کرونانیدھی نے کبھی استعمال نہیں کیا۔‘‘
'یو این آئی'