ETV Bharat / state

اسٹالن نے کورونا سے یتیم ہوئے بچوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا - کورونا وائرس

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے سبب اپنے والدین سے محروم ہوچ کے بچوں کے لئے فکسڈ ڈپازٹ کے طورپر پانچ لاکھ روپے کی مالی امدادکااعلان کیا۔

اسٹالن نے کورونا سے یتیم ہوئے بچوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا

author img

By

Published : May 29, 2021, 11:01 PM IST

ایک سرکاری ریلیز میں اسٹالن نے کہا کہ کورونا کے سبب اپنے والدین کو کھوچکے ایسے بچے جب 18 سال کے ہو جائیں گے تب انہیں سود سمیت یہ رقم مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان یتیم بچوں کی تعلیم اور ہوسٹل و گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے تک خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کو سرکاری رہائش میں رہنے میں ترجیح دی جائے گی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جو بچے اپنے والدین میں سے کسی ایک سے محروم ہوئے ہیں انہیں بھی فکس ڈپازٹ کے طورپر پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو بچے کووڈ کے سبب اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں اوروہ سرکاری گھرمیں نہیں رہتے ہیں، انہیں اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہنے پر 18 سال کاہونے تک تین ہزار روپے ماہانا بھتہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے یتیم بچوں کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ اس کی نگرانی کے لئے ہرایک اضلاع میں اسپیشل کمیٹی ہوگی۔ کمیٹی امدادی اقدامات کے لئے خصوصی ہدایات تیارکرے گی۔ اس میں چیف سکریٹری، محکمہ خزانہ کے افسر، سوشل ویلفیئر سکریٹری اور رضاکارانہ تنظیمیں شامل ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.