تمل ناڈو میں پولیس نے پیر کے روز سوشل میڈیا کمنٹیٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی کشور کے سوامی کو وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دراوڑ منتر کژگم (ڈی ایم کے) رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی ایم کے کے آئی ٹی ونگ کوآرڈینیٹر روی چندرن نے شکایت درج کرائی تھی کہ بی جے پی کے حامی کشور سوامی نے ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سابق رہنماؤں کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے نوجوان کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کشور سوامی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور وہاں سے اسے 28 جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں اسے پوزال سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔
یواین آئی